ملتان (صفدربخاری سے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالے ٹیکس گزاروں کی تعداد 64 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 64 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کروانے والوں میں سے 34 لاکھ افراد نے زیرو ٹیکس آمدن ظاہر کی ہے۔ ایف بی آر کی رپورٹ مطابق رواں مالی سال 2024ء میں گوشوارے جمع کرانے والوں نے 114 ارب 33 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 21 لاکھ 66 ہزار 775 افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے اور 52 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا تھا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 8 اکتوبر تک 10 لاکھ 35 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کرائی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار نئے فائلر رجسٹرڈ ہوئے تھے۔