آئی ایم ایف کے تنخواہ دار حکمرانوں اور بیوروکریسی کی پالیسیوں کی وجہ سے سفیدپوش تاجر بدترین حالات کاشکار ہے: مرکزی انجمن تاجران کینٹ
ملتان: مرکزی انجمن تاجران کینٹ کی جانب سے انجمن تاجران خان پلازہ کینٹ کے نومنتخب عہدہ داران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، ملک عامر اعوان ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد نے کہا آئی ایم ایف کے تنخواہ دار حکمرانوں اور بیوروکریسی کی عوام وتاجرکش پالیسیوں کی وجہ سے سفیدپوش تاجر بدترین حالات اور بحران کاشکار ہے شٹرپاور تاجروں کے ساتھ وابستہ لاکھوں سیل مین، مزدور طبقہ بے روزگار ہوچکےہیں مذید لاکھوں خاندانوں کےسروں پر بےروزگاری اور معاشی بدحالی کی تلوار لٹک رہی ہے حکومت کو چاہیے ہوش کے ناخن لے اور قوم کی معاشی بحالی کیلئے بجلی، گیس سستی اور ٹیکسز میں کمی کرے نومنتخب صدر خان پلازہ جاویدبٹ، سرپرست شیخ طیب اویس، جنرل سیکرٹری عبدالمنعم اور چیئرمین عاطف بلال نے کہا تاجرکاز کیلئے ہم متحد ہیں اور درپیش سنجیدہ مسائل کے حل اور کاروباری بحالی کیلئے مل کر کردار ادا کرینگے تقریب میں شیخ فرقان ،شہباز ناظم، واصف بٹ، شیخ شفیق، اسفندیار، باسط توقیر انصاری ، اخترحسین اختر ودیگر شریک تھے۔






































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 553
This Month : 13809
This Year : 61645
Total Visit : 166633
Hits Today : 595
Total Hits : 848761
Who's Online : 3




















