اسرائیلی فوج کی لبنان کے ایک بازار پر بمباری،51 شہید اور سینکڑوں زخمی
bbc news urdu نے Monday، 14 October 2024 کو شائع کیا.
بیروت: اسرائیلی فوج کی لبنان کے ایک بازار پر بھی بمباری،51 شہید اورسینکڑوں زخمی ہوگئے۔ لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماونٹ لبنان میں 22 اور جنوبی نباتیہ میں 10 جبکہ بقیہ افراد دیگر علاقوں میں شہید ہوئے۔ وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سینکڑوں زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے نباتیہ کے ایک بازار کو بھی نشانہ بنایا جہاں شہری خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ زیادہ تر زخمی اسی مقام کے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ لبنان کے شمال اور جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھر حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں اسرائیلی علاقے حفیہ کو دھماکا خیز ڈرونز سے نشانہ بنایا جس میں 3 یہودی ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 66
Visit Yesterday : 553
This Month : 13776
This Year : 61612
Total Visit : 166600
Hits Today : 430
Total Hits : 848596
Who's Online : 2




















