بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کروائی جائے تو احتجاج موخر کرسکتے ہیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہونے والے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا۔ ذرائع کے کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کروائی جائے تو احتجاج موخر کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد احتجاج کے لیے کارکنوں کو کل 12 بجے صوابی طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف احتجاج کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے تمام ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کے ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی قیادت نے کارکنان کو آگاہ کیا ہے کہ جب تک بانی چئیرمین کو رہا نہیں کیا جاتا ڈی چوک سے نہیں اٹھیں گے، ذرائع کے مطابق احتجاج کی ذمہ داری سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو سونپی گئی ہے جبکہ پنجاب سے کارکنان لانے کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک بانی چئیرمین سے نہیں ملوایا گیا۔





































Visit Today : 67
Visit Yesterday : 553
This Month : 13777
This Year : 61613
Total Visit : 166601
Hits Today : 458
Total Hits : 848624
Who's Online : 2




















