گورنر پنجاب نے بھی تحریک انصاف والے کام شروع کردیے ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل میں صوبہ سندھ میں سکولوں کی حالت زار پر تبصرہ کردیا۔ لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں سکول سرے سے موجود ہی نہیں، جو سکول ہیں، ان میں جانور بندھے نظر آتے ہیں۔سندھ میں امتحانات میں نقل اور سینٹرز کا بکنا رواج ہے، جہاں آپ کی 16 سال سے حکومت ہے، وہاں سکول کا سسٹم 19ویں صدی کا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سندھ میں آئے روز گھوسٹ ملازمین اور گھوسٹ طلباء کی خبریں نشر ہوتی ہیں۔پنجاب کے 7 اضلاع شرح خواندگی میں آج بھی ٹاپ پر ہیں، کراچی کے 2 علاقے اور باقی سندھ میں شرح خواندگی صفر ہے۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ جو کام تحریک انصاف کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کردیے ہیں۔ گورنر کو یاد کروانا پڑتا آپ گورنر ہیں انتظامی معاملات سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں۔





































Visit Today : 67
Visit Yesterday : 553
This Month : 13777
This Year : 61613
Total Visit : 166601
Hits Today : 443
Total Hits : 848609
Who's Online : 3




















