ملتان: پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام مغل برادران کی میزبانی میں سالانہ عظیم الشان تحفظِ ختمِ نبوتﷺمیلادمصطفٰے کانفرنس لوہامارکیٹ زیرصدارت مرزامحمدارشدالقادری انعقادپذیرہوئی علماء کرام و مشائخ عظام اورقائدین اہلِ سنت شریک تھے ثناء خوانانِ رسول نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور فرمائے علماء کرام نے حضور خاتم النبیین سردارِ مرسلین علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرتِ طیبہ اورآپ کی ختمِ نبوتﷺکی پہریداری کے حوالے سے زبردست خطابات کئے قاری عابد نقشبندی نے نقابت کی صوبائی ناظم اعلیٰ پاکستان سنی تحریک مرزامحمدارشدالقادری نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اسرائیل اورامریکہ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل ہیں نیتن یاہو کابیان اوراسرائیل، فلسطین کی جنگ کوقیامت کی جنگ قرار دینا مسلم ممالک کے سربراہان کے منہ پر تمانچہ لمحہ فکریہ ہے اب مسلمانوں کواپنا مزاج اورطرزعمل بدلنے کی ضرورت ہے جہادجس کاحکم قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے دیاہے اب جہاد کے بارے لائحہ عمل طے کرکے باقاعدہ اعلان کرنے کی ضرورت ہے مولاناایوب مغل نورانی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت مسلم ممالک میں بڑھتی جارہی ہے اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموش، تماش بینی، سردمہری کربلا میں کوفیوں کے کردار سے کسی طور کم نہیں ہے اگر سربراہان مملکت اسلامیہ نے اپنے اس طرزطریق کونہ بدلا تومسلم ممالک کی عوام خودجہادکے لئے عمل پیراہوکراسلامی فریضہ انجام دینے پرمجبور ہوجائے گی۔پروفیسر خواجہ پیرشفیق اللہ البدری اورمفتی عمر حنیف انصاری نے کہا کہ قانونِ ختمِ نبوتﷺکی پہریداری چوکیداری اہل سنت کے حصے میں آئی ہے اور سنی کبھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے م میزبان سہیل مغل عطاری، جاویدمغل عطاری، ندیم مغل عطاری، متین مغل عطاری نے کہا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت کااظہارکرتے کے لئے محافلِ میلاد کاانعقاد انتہائی ضروری ہے سینئر ایڈووکیٹ محمد یونس غازی، علامہ سعید اخترقادری،صاحبزادہ میاں شفقت طلال تاشفین،راناغلام مرتضیٰ قادری، سرفراز رسول اویسی،علامہ شوکت سعیدی،علامہ عارف محمود قادری، حاجی خلیل سومرہ محمد اعمش ارشد، صمعیداختر حافظ احمدعبید عطاری شریک تھے بلال عطاری، واجدعلی سعید،حافظ فیصل،شبیر بھائی جنیدارشد،حافظ مبارک عطاری، شعیب مغل، دانش مغل،حسن رضا مغل فیضان مغل، دانیال مغل،یحییٰ خان مغل نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی آخر میں صلوٰۃ و سلام کے بعدملک وملت اداروں اورافواجِ پاکستان کے لئے دعا کرائی گئی سینکڑوں شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔