ملتان سمیت صوبہ بھر میں جے یو ائی کو منظم کرنے کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے: مفتی عامر محمود
ملتان : جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ ملتان سمیت صوبہ بھر میں جے یو ائی کو منظم کرنے کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے اور اس سلسلے میں ذمہ داران اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں محمد نور خان ہانس ایڈوکیٹ کو جے یو ائی پنجاب کا ناظم اول مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ قاسم العلوم گلگشت میں محمد نور خان ہانس ایڈوکیٹ کو جے یو ائی پنجاب کا ناظم اول مقرر ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے موقع پر کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر محمد نور خان ہانس ایڈوکیٹ نے کہا کہ قیادت نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اس موقع پر انہوں نے مفتی عامر محمود اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔






































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 553
This Month : 13809
This Year : 61645
Total Visit : 166633
Hits Today : 587
Total Hits : 848754
Who's Online : 3




















