ثانیہ زہرا قتل کیس،،،سول سوسائٹی اور ثانیہ زہرا کے والدین کا ملتان میں شدید احتجاج
ملتان: ثانیہ زہرا قتل کیس میں تاخیر پر سول سوسائٹی اور ثانیہ زہرا کے والدین نے چوک کمہارانوالہ پر شدید احتجاج کیا مظاہرے میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے خانیوال روڑ بند کر کے ثانیہ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچاؤ ،جسٹس فار ثانیہ زہرا ،ظالموں
جواب دو خون کا حساب دو ،کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ثانیہ زہرا کے قاتلوں کو پھانسی دینے کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین سے سول سوسائٹی کے سید علی گیلانی ,راؤ امجد ,رضوان شاہ،میڈم عابدہ ،میڈم نسرین ،ثانیہ زہرا کے والد سید اسد عباس شاہ ،والدہ سید حنا زہرا بخاری،انجمن تاجران کے صدر عبدالرحمان فری ،جناح روڑ کے صدر حافظ شہزاد اور علامہ قاضی نادر حسین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ زہرا کے قتل کو ساڑھے تین ماہ گزر گے ہیں مگر ابھی تک پولیس ضمنی
تک نہیں لکھ سکی اور ملزمان ابھی تک عبوری ضمانت پر باہر پھر رہے ہیں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ثانیہ زہرا کے قتل کا فوری انصاف کریں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر سول سوسائٹی ملک بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی ۔ثانیہ زہرا کے والد سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ پولیس نے میری بیٹی کے قتل کے ساتھ انصاف نہیں کیا پولیس کی وجہ سے میری معصوم بیٹی کے قاتل ساڑھے تین ماہ سے دندناتے پھر رہے ہیں اور اسلحہ کی نمائش کر رہے مگر پولیس ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی۔سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ جب تک میری بیٹی کو انصاف نہیں ملتا میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا اور اگر پولیس نے میری معصوم بیٹی کے قاتلوں کو فائدہ پہنچایا تو میں چوک کمہارانوالہ پر مستقل دھرنا دے دونگا ۔ثانیہ زہرا کی والدہ سیدہ حنا زہرا بخاری نے کہا کہ میں مر مر کر جی رہی ہوں میری معصوم بیٹی کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے بصورت دیگر میں خواتین کے ساتھ دھرنا دوں گی ۔علامہ قاضی نادر حسین ،عبدالرحمان فری ۔حافظ شہزاد و دیگر نے کہا کہ جب ثانیہ زہرا کے والدین کو انصاف نہیں ملتا ہم سب سید اسد عباس شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں ہم ہر مظاہرے اور ہر دھرنے میں شرکت کریں گے ۔مظاہرے میں سول سوسائٹی ،طلباء تنطیموں ،تاجر برادری ،مزدور اتحاد سمیت سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی






































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 553
This Month : 13809
This Year : 61645
Total Visit : 166633
Hits Today : 593
Total Hits : 848759
Who's Online : 3




















