ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت 11 میٹر منقطع کرکے چھ ایکسٹینشن بھی اتار دیں، تفصیلات کے مطابق ایک گھریلو صارف اپنے کنکشن کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، تین صارفین نے اپنے میٹر سروس سے دور منتقل کئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، لو پریشر کی شکایت پر شہر کے مختلف علاقوں کو چیک کیا گیا تو پانچ صارفین کمپریسر لگا کر گیس کھینچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف نے اپنا میٹر ٹیمپر کیا ہوا تھا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اسکا میٹر بھی قبضہ میں لے لیا گیا تاکہ کہیں غیر قانونی استعمال نہ ہوسکے، علاؤہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف کرتے ہوئے چھ صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دیتے ہوئے پائے گئے جن ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔