امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے کراچی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں حصہ لیا : ترجمان پاک بحریہ
کراچی: امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے کراچی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں حصہ لیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور علاقائی بحری امن کے لئے دونوں ممالک کی بحریہ کے مشترکہ عزم کا اظہار کرنا تھا۔ دورے کے دوران یو ایس ایس اوکین کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی جس میں دونوں بحری افواج کے مابین باہمی تعاون اور بحری آپریشنز کی ٹیکٹیکل مہارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ دورہ اور دو طرفہ مشقیں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن اور بحری استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہیں۔ یہ شراکت داری علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی، قذاقی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر ثابت ہوئی ہے۔





































Visit Today : 66
Visit Yesterday : 553
This Month : 13776
This Year : 61612
Total Visit : 166600
Hits Today : 439
Total Hits : 848606
Who's Online : 2




















