ملک میں جاری لاقانونیت فسطانیت ظلم و جبر کے خلاف عمران خان کی کال پر11اکتوبر کو ملتان کی تاریخ میں ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا: ملک عامر ڈوگر
ملتان : پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما ملک عامر ڈوگرنے کہا ہے کہ ملک میں جاری لاقانونیت فسطانیت ظلم و جبر کے خلاف عمران خان نے 11اکتوبر کو ملتان کی عوام کو احتجاج کی کال دی تھی جس کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت کے ایما پر پنجاب پولیس نے روایتی انداز میں ملتان کی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے دو روز پہلے سے ہی کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی گئی اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اس کے باوجود ملتان کی عوام نے خوف کے بت توڑ ڈالے وہ باہر نکلے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی اس دوران پنجاب پولیس ان پر تشدد بھی کرتی رہی اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی ان کی ٹیم کو اور ایم پی ایز معین ریاض قریشی ندیم قریشی ملک عدنان ڈوگر نواب رضی خان کو جنہوں نے خوف کی فضا کے باوجود اپنے حلقے کی ریلیوں کو لیڈ کیا راستوں کی بندش پولیس کے ظلم کے باوجود مقررہ مقام یعنی گھنٹہ گھر پہنچے جہاں حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں انہیں اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا لیکن ملتان کی تاریخ میں ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا۔





































Visit Today : 66
Visit Yesterday : 553
This Month : 13776
This Year : 61612
Total Visit : 166600
Hits Today : 438
Total Hits : 848604
Who's Online : 2




















