ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت 10 میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک گھریلو صارف اپنے میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی, اسکے علاؤہ گیس پریشر کم ہونے کی شکایت پر ملتان کے مختلف علاقے چیک کئے گئے تو آٹھ صارفین کمپریسر لگا گیس کھینچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اس کا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا تاکہ ناجائز استعمال نہ کرسکیں ، علاؤہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔