ملتان(صفدربخاری سے)  چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان سید عارف حسن شاہ ایڈوکیٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور سرائیکی صوبہ تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ سرائیکی وسیب کو تخت لاہور نے ہمیشہ لوٹا ہے مگر سرائیکی وسیب کے سیاستدان اپنے اقتدار کے لیے تخت لاہور کے غلام رہے ہیں اس لیے سرائیکی صوبہ تحریک کو کمزور کیا گیا۔مہر مظہر کات نے سید عارف شاہ کو سرائیکی صوبہ تحریک میں وکلاء کے کردار کو مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وسیب کی محرومی کو اجاگر کرنے میں وکلاء بھی بھر پور کردار ادا کریں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید عارف شاہ ایڈووکیٹ نے مہر مظہر عباس کات کو یقین دلایا کہ ہم سرائیکی صوبہ تحریک کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس سلسلے میں ہم ڈسٹرکٹ بار ملتان میں جلد سرائیکی صوبہ کنونشن منعقد کریں گے جس میں وسیب کی تمام بارز سے وکلاء شرکت کریں گے