پنجاب حکومت نے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردیا
لاہور: پنجاب حکومت نے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہوگا اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور اسی طرح کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، 8 اضلاع میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے اور اس کا اطلاق جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔





































Visit Today : 67
Visit Yesterday : 553
This Month : 13777
This Year : 61613
Total Visit : 166601
Hits Today : 442
Total Hits : 848608
Who's Online : 3




















