علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور
bbc news urdu نے Thursday، 10 October 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 2 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پہنچایا گیا، انسداد دہشت گردی جج ابو الحسنات ذو القرنین نے کیس کی سماعت کی۔ ڈان نیوز کے مطابق علیمہ خان، عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیاگیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 553
This Month : 13809
This Year : 61645
Total Visit : 166633
Hits Today : 585
Total Hits : 848751
Who's Online : 3




















