محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈسٹرکٹ کی رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ریکارڈ ٹیکس ریکوری
ملتان (صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈسٹرکٹ نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ریکارڈ ٹیکس ریکوری کی ہے ایکسائز ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس ریکوری پر مامور ٹیموں نے گذشتہ مالی سال کے ساڑھے 48 کروڑ روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 53 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کی ٹیکس ریکوری سے ساڑھے 4 کروڑ روپے زائد ریونیو اکٹھا کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے یکم جولائی 2024 سے 30 ستمبر تک 5 فیصد رعائیت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایکسائز سٹاف کو زیادہ سے زیادہ ریکوری کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر محکمہ ایکسائز ضلع ملتان کی پرفارمنس گذشتہ سال کی نسبت کافی اچھی رہی، ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز ملتان نے یکم جولائی سے 30 جون تک 53 کروڑ روپے ٹیکس ریکوری کی تاہم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹیکس ریکوری ساڑھے 48 کروڑ روپے رہی تھی، یوں رواں سال ساڑھے چار کروڑ روپے زائد رقم ٹیکس دہندگان سے وصول کیے گئے، ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز ملتان کو رواں مالی سال کے لیے 1 ارب 62 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا ہے جس میں سے 33 فیصد ٹیکس پہلی سہہ ماہی میں ہی وصول کر لیا گیا ہے، ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ٹیکس ادا کریں بصورت دیگر پراپرٹی سیل کرنے اور قرقی جائیداد کی قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی





































Visit Today : 67
Visit Yesterday : 553
This Month : 13777
This Year : 61613
Total Visit : 166601
Hits Today : 449
Total Hits : 848615
Who's Online : 2




















