ملتان :  مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان سٹی کی سینئر نائب صدر افشین بٹ ،سینئر رہنما تہمینہ نور نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے سینیئر لیگی رہنما عمر فاروق بھٹی کو جو ذمہ داری دی ہے وہ احسن اقدام ہے امید کرتے ہیں کہ وہ لیگی خواتین کے علاقائی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمر فاروق بھٹی کوآرڈینیٹر چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایولیوشن ، کمپلینٹ سیل، کرائم سرویلینس ، فیڈ بیک ، انسپیکشن ، اینڈ مانیٹرنگ کو ان کے دفتر میں مبارکباد دئیے جانے کے موقع پر کیا اور اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر بلا تفریق سب کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے پارٹی قیادت نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ان کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔