ملتان :  صدرہیلپرزفورم ملک قسورعںاس گرا ایڈوکیٹ ، سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، ضلعی صدر اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان غضنفرملک ، ضلعی سیکرٹری کلب عابدخان ، لیگل ایڈوائزرز محمد عمران چوہدری ، ملک اویس نانڈلہ ، رانا محمد تنویرایڈوکیٹس اور خواجہ دلشاد احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کےدوران کہا ہے ملتان شہر اور کینٹ میں چوری ، ڈکیتی اور دن دیہاڑے قتل کی وارداتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے پبلک مقامات پر شہریوں کو قتل کردیا جاتا ہے چور اور ڈاکو گنجان علاقوں اور بازاروں میں دھڑلےسے لوٹ مار کرتے ہیں شہری اور کاروباری طبقہ خود کو غیر محفوظ محسوس کررہےہیں تحفظ فراہم کرنے والے اداروں اور پولیس کو صرف وی آئی پی ڈیوٹیوں کی حدتک محدود کردیا گیا ہے نمائشی کھلی کچہریاں اداروں کی کارکردگی بہتربنانے میں ناکام ہیں عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہے سول سوسائٹی ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے چوروں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی اور سخت پالیسی مرتب کی جائے۔