معیار تعلیم میں بہتری اور شرح خواندگی میں اضافہ اولین ترجیح ہے:سید عبدالقادر گیلانی
ملتان (صفدربخاری سے) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی فار پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سید عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ معیار تعلیم میں بہتری اور شرح خواندگی میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔ سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔ اساتذہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لاڑ کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی سید عبدالقادر گیلانی کی سکول امد پر پرنسپل ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے اساتذہ اور معززین علاقہ کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا، انہیں سرائیکی اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے گئے۔ پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر سابق سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان، ڈی ای او سکینڈری سکولز شیخ محمد رفیق، سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، سید اعجاز شاہ گیلانی، مہر ظفر حسین واہگہ ایڈوکیٹ، رانا اصف محبوب، رانا محمد اشرف، سید زوہیب بخاری، سید عمران ہاشمی، راؤ شرافت علی، حاجی غلام حسین، چوہدری محمد اشفاق، فرخ نزر، سید شعیب شاہ گیلانی، رانا ریاض احمد، خضر حیات خان بھٹہ، میاں عمران خورشید ارائیں اور میاں فرحان مجید ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ سید عبدالقادر گیلانی نے مزید کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ملک کا وقار ہیں، لہذا اساتذہ معاشرے میں تعمیری و مثبت سوچ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ملک و قوم کا مستقبل نئی نسل سے وابستہ ہے۔ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنا فرض نبھانے کی ضرورت ہے۔ سید عبدالقادر گیلانی نے سکول کے پرنسپل ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ اور دیگر سٹاف ممبرز کو شاباش دی اور کہا کہ انہوں نے مختصر عرصہ میں اسکول کو ایک مثالی ادارہ بنا دیا ہے جو ہمارے لیے قابل فخر ہے۔ انہوں نے پاکستان کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی.






































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 553
This Month : 13809
This Year : 61645
Total Visit : 166633
Hits Today : 591
Total Hits : 848757
Who's Online : 3




















