علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد : انسدا د دہشتگردی کی عدالت نے عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کا برآمدگی کے لیے ریمانڈ نہیں لیا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنیکل تفتیش ہے اس وجہ سے ہمیں ریمانڈ چاہیے۔اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کی وکیل عائشہ خالد روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ عدنان خان اسد قیصر کے بھائی ہیں اور یو کے نیشنل ہیں۔ گزشتہ روز بتایا گیا کہ عدنان خان کو 5 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ عدنان خان کو 4 اکتوبر کو ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ عائشہ خالد نے ویڈیو ثبوت عدالت میں پیش کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ گرفتاری کے بعد ہمیں 10 گھنٹے ایک تھانے کے آفس میں بٹھایا گیا۔ اس کے بعد پولیس لائن لے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ گرفتار 80، 80 سال کی 2 خواتین بھی تھیں جو رات کو بیمار ہو گئیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سنا دیا گیا۔





































Visit Today : 66
Visit Yesterday : 553
This Month : 13776
This Year : 61612
Total Visit : 166600
Hits Today : 432
Total Hits : 848598
Who's Online : 2




















