مینار پاکستان واقعہ؛ عائشہ اکرام ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکی
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 7 November 2021 کو شائع کیا.
لاہور: مینار پاکستان بدسلوکی واقعے کی کردار ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکی۔ مینار پاکستان جنسی ہراسانی واقعے کی کردار ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ جس میں عائشہ اکرام نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا ہے، اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم عائشہ اکرام کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 295
Visit Yesterday : 613
This Month : 6901
This Year : 70620
Total Visit : 175608
Hits Today : 1862
Total Hits : 993940
Who's Online : 6























