نماز کا مذاق اڑانے والا نوجوان مظفر گڑھ سے گرفتار
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 6 November 2021 کو شائع کیا.
مظفر گڑھ: تھانہ شاہ جمال پولیس نے شعائر اسلامی کا مذاق اُڑانے اور نماز جیسی عظیم عبادت کو بیہودہ رقص میں بدلنے کی ایکٹنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بےشرم_انسان_کوگرفتارکرو کا ٹرینڈ بھی چل رہا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر سخت نوٹس لیا۔وزیراعلیٰ کے حکم پر مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم آصف ولد محمد حنیف کو مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے گرفتار کرلیا۔عثمان بزدار نے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں، ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے-
ٹیگز:-








































Visit Today : 350
Visit Yesterday : 613
This Month : 6956
This Year : 70675
Total Visit : 175663
Hits Today : 2398
Total Hits : 994476
Who's Online : 12























