ملتان: روٹری کلب مڈٹاؤن اور ایم این ایس یو اے اے کا ایس او ایس چلڈرن ویلیج میں بچوں کے لیے پُرمسرت تعلیمی پروگرام،بچوں کے لیے آگاہی تقریب، تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد
ملتان: روٹری کلب ملتان مڈٹاؤ ن،محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر ملتان اور اسٹوڈنٹ سوسائٹی پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے کے اشتراک سے ایس او ایس چلڈرن ویلیج میں زیرِ تعلیم بچوں کے لیے ایک پُرمسرت اور معلوماتی تقریب منعقد کی گئی۔جس سے روٹری کلب آف ملتان مڈ ٹاؤن کی جانب سے سلیم ناصر کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون نے کہا روٹری کلب معاشرتی خدمات کے ہر میدان میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان میں مثبت سوچ پیدا کرنا ہمارے مشن کا اہم حصہ ہے پودوں کے کی افادیت کے بارے میں کہا کہ شجر کاری کے زریعے موسمیاتی تبد یلیوں کے چینلجنر کا مقابلہ ممکن ہے۔ بچوں کو ماحولیات کے تحفظ، آلودگی سے بچاؤ اور پودے لگانے کی اہمیت اور صحت و صفائی کے بارے میں مفید اور کار آمد معلومات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کو عملی طور پر پودے لگانے کی سرگرمی میں بھی شامل کیا بچوں نے کچن گارڈننگ، فوٹوگرافی، پینٹنگ، اسٹوری ٹیلنگ اور دیگر تخلیقی سرگرمیاں بھی سر انجام دیں، انہوں نے بچوں کے سیکھنے کے عمل اور اعتماد کے بارے میں حوصلہ افزائی بھی کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے طلبہ محمد حسنین (صدر سوسائٹی)،معوّز ہاشمی,زینب بتول،حماّد لطیف,زین العابدین نے خطاب کیا نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے طلبہ و طالبات بچوں کے کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کی شخصی نشوونما اور عملی مہارتوں کو اُجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پر عزم رہیں گے۔ تقریب کے دوران بچوں میں اسٹڈی میٹریل، کھلونے اور ماحول دوست تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر اعظم حسین، ڈاکٹر مقرب علی (ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف کلائمیٹ چینج) اور دیگر عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی فلاح، تعلیم اور ذہنی نشوونما کے لیے اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔








































Visit Today : 272
Visit Yesterday : 440
This Month : 13429
This Year : 61265
Total Visit : 166253
Hits Today : 2279
Total Hits : 845788
Who's Online : 5




















