ملتان: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خصوصی افراد کی تقریب میں تاریخی خطاب، جنوبی پنجاب کو مکمل صوبے کا درجہ ملنا چاہیے، نام کا صوبہ نہیں : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
ملتان(صفدربخاری سے) قائم مقام صدر سید صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان پانچ ہزار سال قدیم شہر ہے جہاں رواداری، امن اور خدمتِ انسانیت کی روایتیں آج بھی قائم ہیں۔ انہوں نے بتایا مشنری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور ان کے تمام اساتذہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے جو اس شہر کی بین المذاہب ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب خواتین کو تصویر والا شناختی کارڈ بنانے کی بھی اجازت نہیں تھی، مگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے لاکھوں خواتین کو شناخت، مالی تحفظ اور بااختیار بنایا، اور آج یہ خواتین اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو سوسائٹی برائے خصوصی افراد کی وہیل چئیر تقسیم میں کیا سید یوسف رضا گیلانی نے اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زلزلوں اور سیلاب جیسی آفات میں عالمی اداروں نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔قائم مقام صدر نے کہا کہ انسانیت کا اصل پیغام یہ ہے کہ آپ اس کے لیے کام کریں جو آپ کو بدلے میں کچھ نہ دے سکے۔قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی تقریر کے دوران شرکاء نے جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جس پر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے رہنما ہیں جنہوں نے پنجاب اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے الگ صوبے کی قرارداد منظور کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو نام کا صوبہ نہیں بلکہ الگ اسمبلی، الگ وزیراعلیٰ، الگ گورنر، الگ بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ اور سینٹ نمائندگی میں مکمل حصہ دیا جانا چاہیے۔ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے دورِ حکومت میں جنوبی پنجاب کے لیے چونتیس فیصد (پی ایس ڈی پی ) بجٹ مختص کیا گیا جس کے تحت یونیورسٹیاں، کالجز، پل، بائی پاس اور متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ننانوے فیصد لوگ ان کے پاس روزگار کے لیے آتے ہیں اور روزگار کا مستقل حل صرف نئے صوبے کا قیام ہے۔تقریب کے دوران یوسف رضا گیلانی نے سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز (ایس ایس پی) کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی کا کسٹمائزڈ وہیل چیئر پروگرام معذور افراد کے لیے زندگی بدل دینے والا منصوبہ ہے، جس کے تحت ضرورت کے مطابق خصوصی وہیل چیئرز، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ادارہ اب تک آٹھ ہزار وہیل چیئرز تقسیم کر چکا ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کمپیوٹر، سلائی اور دیگر ہنر سیکھ کر خود کفیل ہو چکے ہیں۔ تین سو افراد وہیل چیئر بنانے اور مرمت کرنے کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معذور افراد کو وہیل چیئرز، خوراک اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب کی خواتین بامعذوری کو ہنرمندی اور کاروباری تربیت دے کر معاشی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے۔قائم مقام صدر نے ملکی و غیر ملکی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کوششوں کی بدولت ملتان میں یہ پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور معذور افراد کو نئی زندگی دے رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر سید یوسف رضا گیلانی نے اسپشل پرسنز میں وہیل چئیز بھی تقسیم گئیں۔








































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 587
This Month : 4110
This Year : 32538
Total Visit : 89327
Hits Today : 720
Total Hits : 217605
Who's Online : 7



























