ملتان: ٹی بی روڈ خونی برج پر سیوریج مسائل کے خلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ،،ٹریفک، کاروبار اور شہری زندگی مفلوج ، تاجروں کی 24 گھنٹے میں حل کی ڈیڈ لائن
ملتان : انجمن تاجران ٹی بی روڈ خونی برج کے زیر اہتمام گزشتہ دو ماہ سے سیورج نظام کی درستگی نہ ہونے پر واسا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر شوکت حسین بلوچ نے کی جبکہ مظاہرے میں سلیمان،فہد،یاسین،نعیم،جہانگیر،سلیم،نوید،انیس خان،امتیاز،ساجد،وحید و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شوکت حسین بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے سیوریج نظام کی خرابی کی وجہ سے تاجروں اور اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں اور نماز پڑھنے کے لیے قریبی مسجد میں جانا محال ہو چکا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں جانے والے معصوم بچے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ٹریفک نظام کو بھی امد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے اس سلسلے میں محکمہ واسا کو بارہا شکایات کی گئیں لیکن اس سلسلے میں محکمہ واسا مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے نوٹس نہ لے رہی ہے اگر 24 گھنٹے کے اندر مسائل حل نہ ہوئے تو تاجر برادری واسا ہیڈ افس شمس اباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائے گی۔








































Visit Today : 272
Visit Yesterday : 440
This Month : 13429
This Year : 61265
Total Visit : 166253
Hits Today : 2283
Total Hits : 845792
Who's Online : 5




















