رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنان ساجدکی والدہ محترمہ وفات پاگئیں ،نماز جنازہ ادا،،مغفرت کیلئے دعا گو ہیں :قاری عبدالغفار طارق ، زاہد مسعود، ندیم قریشی
ملتان(صفدربخاری سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی پی پی 272 و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سکل ڈویلپمنٹ اینڈ اینٹرپرینیورشپ رانا عبدالمنان ساجدکی والدہ محترمہ ، چیف کوآرڈینیٹر رانا عرفان جمشید ، رانا محمد عمران ایڈووکیٹ ، ایکسین واپڈا انجینئر رانا محمد عثمان کی والدہ محترمہ اور رانا ریان منان کی دادی جان رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خیرات کل بروز جمعہ 13 جون کو نماز مغرب کے بعد المنان گارڈن علی پور میں کی جائیگی، جس میں شریک ہوکر ثواب دارین حاصل کریں۔قاری عبدالغفار طارق ، سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ پاکستان مسلم لیگ ن ملتان چوہدری زاہد مسعود،حاجی ندیم قریشی جنرل سیکرٹری سبزی و فروٹ منڈی ملتان نے اظہار تعزیت کیلئے وہاں پہنچ کرمرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دلی دعا کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ بزرگ ہمارے لیے بیش قیمت بلکہ لامحدود برکتوں کا وسیلہ ہوتے ہیں لیکن یہ ایک عارضی دنیا ہے اور یہاں سب واپس لوٹنے کیلئے ہی آئے ہیں ۔مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون اور خاندان کیلئے نایاب سرمایہ تھیں سبھی اقرباء اُن کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں ۔اللہ پاک پر یقین ہے کہ وہ مرحومہ کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھیں گے ۔






































Visit Today : 211
Visit Yesterday : 440
This Month : 13368
This Year : 61204
Total Visit : 166192
Hits Today : 1766
Total Hits : 845275
Who's Online : 5




















