پرامن معاشرہ ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے: کیتھولک بشپ یوسف سوہن
ملتان(صفدربخاری سے) کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام جرنلسٹ ،وکلاء،پروفیسرز،ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنل بین المذاہب ہم آہنگی میں کیسے کردار ادا کر سکتے ہیں کے موضوع پر مکالمہ کا انعقاد کیا گیا گیامکالمہ کی صدارت کیتھولک بشپ بشپ یوسف سوہن نے کی جبکہ فادر ڈینیئل تاج ،سیموئیل کلیمنٹ ،پروفیسر عبدلقدوس صہیب ،پروفیسر حنا،ڈاکٹر علی مہدی ،پروفیسر عبدالماجد وٹو ،مظہر جاوہد،مظہر چوہدری ،سید نوید شاہ ،علشبہ سحر،رانا عرفان، سرفراز کلیمنٹ ،فیصل تنگوانی ایڈووکیٹ ،سلمان الٰہی قریشی ایڈووکیٹ ،امروز گل ،شازر گل حنا سلمان، پیر عبید صدر پوری سمیت دیگر نے بطور مہمان شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیتھولک بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ پرامن معاشرہ ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے پر امن معاشرے کے قیام کے لئے معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے خواہ آپ کا تعلق کسی بھی مسلک مذہب یا پروفیشن سے ہووکلا،صحافی ،ڈاکٹرز،اساتذہ ،علماءکرام اور سماجی رہنماﺅں سمیت دیگر پروفیشنل کی ذمہ داری زیادہ بنتی ہے کہ آپ پرامن معاشرے کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت اور پرامن ماحول میسر آ سکے اس موقع پر کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے ایگزیکٹیو سکرہٹری سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان چاہتی ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام محب وطن اور پر امن لوگوں کو جمع کرکے امن و امان کے قیام کے لئے مشترکہ آواز بلند کریں تاکہ پوری دنیا میں یہ پیغام جا سکے کہ ہم سب ایک ہیں اور ملک وقوم کی ترقی اور پر امن ماحول کے لئے مل جل کر جدوجہد کر رہے ہیں۔





































Visit Today : 210
Visit Yesterday : 440
This Month : 13367
This Year : 61203
Total Visit : 166191
Hits Today : 1761
Total Hits : 845270
Who's Online : 5




















