یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سنی علماء کونسل ملتان کاعظیم الشان پروقار ریلی کا انعقاد
ملتان: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سنی علماء کونسل ملتان نے عظیم الشان پروقار ریلی ایم ڈی اے چوک سے چوک گھنٹہ گھر کا انعقاد کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راؤ جاوید اقبال صاحب صدر سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب اور ملک محمد رفیق صدر سنی علماء کونسل ملتان نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کیتاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کیلے روڈمیپ کا اعلان کیا جائے۔مسلہ کشمیر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ریاست جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرے اور ساتھ بھر پور سفارتی مہم بھی شروع کرے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم غیور،بہادر کشمیریوں کے جزبہ حب الوطنی اور شہداہ کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اور اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کرتی ہے ریلی سے مزید خطاب کرتے ہوئے محترم جناب راؤ جاوید اقبال صاحب صدر سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب نے کہا 22 فروری بروز ہفتہ قلعہ کہنا قاسم باغ اسٹیڈیم کے اندر عظیم الشان پروقار تاریخ ساز دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی 22 فروری کی کانفرنس گزشتہ چند سالوں میں ملتان ڈویژن کے اندر تمام جماعتوں سے بڑی کانفرنس ہوگی اور یہ کانفرنس دفاع صحابہ اور حقوق اہل سنت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی ریلی کے اخر میں مولانا حق نواز فاروقی صاحب نائب صدر سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب نے دعا کروائی اور ملک محمد رفیق نے اخر میں کارکنوں کو پرامن طریقے سے منتشر ہونے کی تلقین کی۔






































Visit Today : 211
Visit Yesterday : 440
This Month : 13368
This Year : 61204
Total Visit : 166192
Hits Today : 1767
Total Hits : 845276
Who's Online : 5




















