دنیا بھر کے منصفوں کو انکھ مچولی سے کام لینے کی بجائے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلایا جائے: پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین
ملتان : جبر کی قوت سے کسی قوم کو ازادی نہ دینا امن کی کوششوں کو پامال کرنے کے مترادف ہے دنیا بھر کے منصفوں کو انکھ مچولی سے کام لینے کی بجائے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلایا جائے تاکہ خطہ میں امن ہو سکے یہ بات ملک ذوالنورین بھٹہ، پرویز اقبال بودلہ صدر تنظیم ہذا نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین رجسٹرڈ پنجاب ضلع ملتان کے زیر اہتمام ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جس کی قیادت تنظیم ہذا کے ضلعی صدر پیر پرویز اقبال بودلہ، جنرل سیکرٹری سید مبشر حسن اور پی ایس پی کے سربراہ ملک ذوالنورین بھٹہ کر رہے تھے۔چوہری ارشد، رانا عامر، سمیع اللہ، رانا ریاض، ملک سرفراز کمبوہ،عمران نیازی، محمد ناصر، رانا بابر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، چوہدری اشرف گجر، ملک عمران ساجد ضلعی نائب صدر، مغیث احمد عرف منا بھائی، ملک ریاض بھٹہ،ظفر اقبال نائب صدر، حاجی کامران، عمران،شیخ تنویر، رانا شہزاد، فاروق بھائی، اقبال عاربی کے علاوہ سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے ریلی میں شرکت کی شرکا ریلی نے فلک شگاف نعرے لگا کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اور انشائاللہ جلد ازادی حاصل ہوگی اور کشمیر پاکستان بنے گا۔





































Visit Today : 210
Visit Yesterday : 440
This Month : 13367
This Year : 61203
Total Visit : 166191
Hits Today : 1759
Total Hits : 845268
Who's Online : 6




















