پاکستان کے 25 کروڑ لوگ کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں ، یہ جغرافیہ کی نہیں نظریے کی لڑائی ہے: صہیب عمار صدیقی
ملتان (صفدربخاری سے)صہیب عمار صدیقی قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگ کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں یہ جغرافیہ کی نہیں نظریے کی لڑائی ہے اور کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے یہ بانی پاکستان نے کہا ہے۔ تحریک آزادی دراصل تکمیل پاکستان کی تحریک ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رانا عمر دراز فاروقی امیر جماعت اسلامی مظفرگڑھ اور دیگر ذمہ دران جماعت موجود تھے ۔ صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ ہندوستان کی دس لاکھ فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔گزشتہ عرصہ میں سیاست پر کنڑول رکھنے والوں نے مایوس کیا ہے حکمرانوں کی کوتاہی کی وجہ سے کشمیری عوام مایوس نہ ہوں ہم پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ہندوستان جمہوریت کے بڑے دعوے کرتا ہے لیکن ہندوستان کے اندر آزادی کی تحریکیں موجود ہے سرینگر کی آزادی کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتے۔ہندوستان کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کا قتل کر چکا ہے۔ مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے جو کشمیر کی آزادی کا راستہ ہے۔





































Visit Today : 207
Visit Yesterday : 440
This Month : 13364
This Year : 61200
Total Visit : 166188
Hits Today : 1730
Total Hits : 845239
Who's Online : 2




















