پاکستانی نژاد بیرسٹر وجاہت فیضان لبرل پارٹی کینیڈا کے نائب صدر منتخب ہوگئے
ملتان : پاکستانی سماجی تنظیم وائی ایل پی کینیڈا چیپٹر کے سینیئر رہنما، معروف قانون دان، ملتان کے معروف علمی و قانونی گھرانے سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر وجاہت فیضان کو لبرل پارٹی آف کینیڈا کی انتخابی ضلعی ایسوسی ایشن (ای ڈی اے) میساکا کینیڈا کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ انکی یہ کامیابی کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد مسلم کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اسی لئے ایک پاکستانی کی کامیابی کو مقامی سماجی و سیاسی حلقوں میں خاصا سراہا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں مقیم بیرسٹر وجاہت فیضان جو بیگم نگہت رفیع ایڈووکیٹ اور مسٹر رفیع الزمان کے فرزند نیز ہائی کورٹ بار ملتان کے مرحوم صدر مولوی سلطان عالم انصاری کے بھانجے ہیں ہمیشہ کینیڈا اور پاکستان میں انصاف، مساوات اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ اپنی حالیہ تقرری بارے انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ میں کینیڈا میں پاکستان اور اپنی کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی کر سکوں گا۔





































Visit Today : 210
Visit Yesterday : 440
This Month : 13367
This Year : 61203
Total Visit : 166191
Hits Today : 1762
Total Hits : 845271
Who's Online : 5




















