ملتان :  سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے نوجوانوں کو سڑکوں پر آنا ہو گا اور جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا یہ باتیں جانشین درباد فرید سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات سے ملاقات میں کیں ۔گزشتہ روز چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے خواجہ غلام فرید کوریجہ سے ملاقات کی اور 13 جنوری کو ملتان آرٹس کونسل میں ہونے والے عظیم الشان سرائیکی امن مشاعرہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر خواجہ غلام فرید کوریجہ نے مہر مظہر کات کو مشاعرے کو کامیاب کرنے کے لیے بھر پور ساتھ دینے اور سرائیکستان قومی اتحاد کے تمام کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ تخت لاہور ہمارے وسیب کے وسائل اور زمینیں لوٹ رہا ہے جس کو فوری روکنا ہو گا ورنہ وسیب کے نوجوان بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے