ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان مسلم لیگ ن ملتان کے زیرِ انتظام زیرِ سر پرستی سابق ایم این اے و مئیر ملتان شیخ محمد طارق رشید قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن ،بے باک اسلامی لیڈر میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔ اس بڑی تقریب کا اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں بوقت دوپہر 1 بجے کیا جائے گا ،جس میں ٹیم سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان اور اہلیانِ ملتان بھر پور شرکت کریں گے اور اپنے قائدین کو خراج تحسین اور سلام ِ محبت پیش کریں گے۔شیخ محمد طارق رشیدنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملتان کے زیر اہتمام 25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح ،میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا ،مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت ملکی معیشت اور سالمیت سمیت عوام سے کئے گئے سبھی وعدے پورے کرنے جارہی ہے۔ پاکستان کے برآمدی شعبے میں بہتری دیکھی جارہی ہے، ایک ایسے ملک میں جہاں دو سال قبل بحرانی کیفیت تھی اور غیریقینی صورتحال کے باعث ڈالر کی اڑان نے ملکی معیشت کی چولیں ہلا دی تھیںوہاںاب بہتری کے اشارے اچھی خبریں ہیں۔ان شاء اللہ جلد بہتری کی مزید نوید بھی مل جائے گی اور قوم نے میاں نواز شریف پر جو اعتماد کیا ہے ان شا ء اللہ وہ اُس پر پورا اتریں گے۔سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان چوہدری زاہد مسعود نے کہا ہے کہ 25دسمبر کے تاریخی دن ملتان کے غیور عوام ،پاکستان مسلم لیگ ن ملتان کے کارکنان قائد اعظم محمد علی جناح ، قائد ثانی میاں محمد نوازشریف کو سالگرہ کے پر مسرت موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ میاں محمد نواز شریف کی زیرِ سر پرستی پاکستان ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے۔ آٹھ فروری کے انتخابات کے بعد بننے والی (ن)لیگ اور اتحادیوں کی حکومت کیلئے سب سے بڑے دو مسائل میں ایک معیشت تھی اور دوسرا مسئلہ سیاسی حریف کے بیانیے کا مقابلہ تھا، موجودہ صورتحال بتا رہی ہے کہ اگر حکومت نے اپنی مدت پوری کی اور نظام میں پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو آئندہ انتخابات سے قبل حکومت معاشی میدان میں کامیابی حاصل کر لے گی ۔پاکستان اسلامی دنیا کی ایٹمی قوت تو ہے ہی ان شاء اللہ جلد معاشی قوت بھی بنے گی۔اس موقع پرمحمد قسور بھٹی، حاجی ندیم قریشی،چوہدری حمزہ ارشد ،نمیر علی،عرفان خان،فیضان پیرزادہ اور صابر قریشی نے بھی اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف ملک و ملت کے بامروت اور غیور لیڈر ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں اور جمہوریت کیلئے ملک دشمن قوتوں سے ٹکرا گئے۔