پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں پر ضلعی پولیس اور انتظامیہ کا کریک ڈاؤن،،،پتنگ بازی ایک جان لیوا اور خونی کھیل بلکہ ایک جرم ہے:صدرالخیر ویلفئیر آرگنائزیشن
ملتان: پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں پر ضلعی پولیس اور انتظامیہ کا کریک ڈاؤن خوش آئندہ اور تسلی بخش ہے، پتنگ بازی اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے معاشرے کا مثبت کردار ناگزیر ہے ،ملک میں غیر اخلاقی تہواروں کا رواج بڑھتا ہوا رحجان لمحہ فکریہ ہے ،بسنت کے نام پر ہر سال قیمتی جانوں اور ملکی وسائل کا بے دریغ ضائع ہوتا ہے ،ان خیالات کا اظہار الخیر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ملک عامر وینس نے پتنگ بازی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا اور خونی کھیل بلکہ ایک جرم ہے ،حکومت پتنگ بازی سے متعلقہ تمام اشیاء پر مکمل طور پر پابندی عائد کرے،پتنگ بازی نے ملک کو بےتحاشہ نقصانات بلکہ قیمتی جانوں کا نقصان کیا ہے ،قوم غیر اخلاقی اور غیر ضروری کاموں کو ترک کرکے فلاحی کاموں پر توجہ دے،عوام کو ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے اپنے رویوں اور سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی،غیر اخلاقی سرگرمیاں نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہیں ،نسل نو میں غیر اخلاقی تہذیب کا خاتمہ کو یقینی بنانا ہوگا ،پتنگ بازی میں عناصر قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور ملک میں غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر ہیں،ہم ملک میں امن و امان اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ۔۔۔۔