ملتان: پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کا اجلاس دربار و مسجد جلال باقری رحمتہ اللہ علیہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ملتان ڈویژن کے صدر خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے کی اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا دور اسلام کی تاریخ کا ایک بہترین سنہرا باب ہے،یوم عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر حکومت سرکاری چھٹی کا اعلان کرے،سرکاری سطح پر سیمینار کانفرنسز اور حضرت عمر فاروق کی تعلیمات پر روشنی ڈالنے کے لیے پروگرام منعقد کیے جانے چاہیں،ایک ملکی اور غیر ملکی سازش کے تحت مخصوص ایام اسلامیہ کے موقع پر ایک مخصوص مکتبہ فکر کو مذہبی منافرت پھیلانے اور اصحاب رسول کی شان میں توہین کرنے کے لیے سرگرم کیا جاتا ہے،جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر فعال کرے اور توہین اصحاب رسول کی روک تھام کے لیے سد باب کرے،امید حکومت توجہ کے باعث ماہ محرم پوری عقیدت اور احترام سے منانے کے ساتھ امن و استحکام کے ساتھ گزرے گا،شر پسند عناصر کو کسی بھی شر انگیزی کا موقع نہیں دیا جائے گا،رہنماؤں نے مزید کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے ہمیشہ عدل اور انصاف کا پرچم بلند کیا، آپ کی شجاعت اور بہادری کا چرچا پوری دنیا میں آج بھی سربلند ہے،اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسلمان ریاستوں کے حکمران عدل و انصاف، امن ومحبت ،بھائی چارگی عفو و درگزر اور غلبہ اسلام کا پرچم بلند کر سکتے ہیں، آج دنیا بھر میں مسلمانوں کی رسوائی اور پسپائی کا پس منظر جہاد سے روح گردانی ہے،فلسطین اور کشمیر کی حالت زار دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ مسلمان ریاستوں کے حکمرانوں کے گلے میں یہود و نصاری کا طوق پڑا ہوا ہے، یہود و نصاری کی معاشی اور سیاسی غلامی کی زنجیروں کو توڑنے فلسطین اور کشمیر پر جاری اہل کفار کی بربریت کو ختم کرنے کے لیے مسلمان عملی جہاد میں حصہ لیں،خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اور باقی اصحاب رسول کی تعلیمات یہی ہیں کہ کفار کے خلاف بوقت ضرورت تلوار بے نیام لے کر میدان میں اترا جائے۔