ملتان (صفدربخاری سے) ممبر کینٹ بورڈ وضلعی امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا نے قومی امن کمیٹی اور ہیلپرزفورم کے زیر اہتمام منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور بھائی چارہ کے فروغ کے لیے پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ، ڈپٹی کمشنر/سی پی او ملتان اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کے اقدامات قابل ستائش وتحسین ہیں اور مکتبہ فکر کےساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور لائسنس داران وممبران امن کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں محرم الحرام کے کاموں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل سے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہونگے قومی امن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ سیدپیرعمرفاروق بخآری بہلوی، صدر پنجاب علامہ مجاہدعباس گردیزی اور چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک نے کہا حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے شہداء کربلا کی ناقابل فراموش قربانی کے باعث اسلام کا علم سربلند ہوا ہمیں فکرحسینی کو مشعل راہ بناتے ہوئے وطن عزیز کے استحکام اور سالمیت کیلئے بین المسالک و بین المذاھب ہم آہنگی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہے جنرل سیکرٹری انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کینٹ سید علی اصغر رضوی، ہیلپرزفورم کے راہنماء معظم وحید خواجہ ،ملک اشفاق سندیلہ، ملک قسورعںاس گرا ایڈوکیٹ ، محمد عمران چوہدری ایڈووکیٹ ، ملک اویس نانڈلہ اور کلب عابد نے بھی خطاب کیا جبکہ خواجہ دلشاد احمد ، رانامبشررئیس، سجاداحمدبھٹی ودیگر شریک تھے ۔