ملتان (صفدربخاری سے) سوئی گیس ٹاسک فورس کی تاریخی کارکردگی، بارہ گیس چور پکڑ کر میٹر منقطع کر دیئے، چھ ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، تفصیلات کے مطابق پانچ صارفین کے میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا منقطع کر دیئے گئے، ایک میٹر سیل ٹیمپر پر منقطع کیا گیا، ایک صارف نے اپنا میٹر ریورس کیا ہوا تھا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر لانگ سروس پر منقطع کیا گیا، شہر کے علاقے غازی آباد اور اسکے ملحقہ علاقوں سے چار صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے پائے گئے، جن کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، منقطع شدہ میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا اور مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، آج ایک صارف پر ڈائیریکٹ استعمال پر استغاثہ جمع کروا دیا گیا، اسکے علاؤہ تین صارفین کے میٹر جو کہ سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹر انکی سروس پر منتقل کر دیئے گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں ایک سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دینے کے جرم میں ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ ٹاسک فورس کی کمرشل ٹیم نے پانچ ایکٹو صارفین کو بھی چیک کیا۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے گیس چوری روکنا ہم سب پر فرض ہے ، گیس چور قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکے ساتھ سختی نمٹنا چاہیئے، جنرل منیجر نے کسی بھی گیس چور کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔