ملتان(صفدربخاری سے ) ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے فول پروف انتظامات جاری ہیں اس سلسلے میں یکم محرم الحرام سے قبل تمام روٹس پر سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سی پی او صادق علی ڈوگر ہمراہ فیلڈ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہوں اور مجالس روٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہ شاہ گردیز اور امام بارگاہ دولت گیٹ میں انتظامات کی انسپکشن کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد مبشرالرحمن ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور ایس پی سٹی حسن کھاکھی بھی موجود تھے۔اس موقع پر وسیم حامد سندھو مے محرم کے حوالے سے پیچ ورک اور لائٹنگ دو روز میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عزاداروں اور لائسنس داران کے مسائل و شکایات کا فوری ازالہ ہوگا جبکہ محرم روٹس پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے صفائی کا مثالی انتظام کیا جائے گا۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن ،واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت تمام ادارے متحرک ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مذہبی منافرت اور انتہا پسندی کے مرتکب عناصر سے ریاست بھرپور انداز میں نمٹنے گی اس موقع پر سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ حساس امام بارگاہوں اور مجالس پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ ضلع میں امن و امان ہے قیام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ علمائ کرام محرم الحرام کے موقع پر امن و بھائی چارے کا پیغام عام کریں قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے لائسنس داران سے ملاقات بھی کی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کرائی۔۔