ملتان : محرم الحرام کے سلسلہ میں کینٹونمنٹ بورڈ آفس میں ممبران امن کمیٹی ، کینٹونمنٹ بورڈ ممبران اور لائسنس داران کےساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے اسسٹنٹ سیکرٹری کینٹ بورڈ وسیم عامر نے کہا پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سیدفراست شاہ کی خصوصی ھدایات پر محرم الحرام کے دوران ممبران امن کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں ہنگامی بنیادوں پر جلوس روٹس پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس ، فرسٹ ایڈ کیمپ ، سمیت تمام ضروری انتظامات کیے جارہےہیں امن و امان کے قیام اور سیکورٹی کے حوالہ سے فول پروف انتظامات کیے جارہےہیں کینٹ بورڈ کی انجینئرنگ برانچ، سینی ٹیشن برانچ، کینٹ فائر بریگیڈ، انفورسمنٹ سیل کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں حسب روایت کینٹ بورڈ تمام ممکنہ اقدامات کررہاہے میٹنگ کےدوران گفتگو کرتے ہوئے ممبران امن کمیٹی معظم وحید خواجہ ، چوہدری محمود ، سیدعلی اصغر رضوی جنرل سیکرٹری انجمن حسینیہ رجسٹرڈ، صدر امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان ، ممبران کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا ، شیخ عبدالوحید، اختر رسول آفریدی ، صدر مرکزی انجمن تاجران کینٹ ملک زاہد اعوان، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک اور مرکزی راہنماء تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب سیداصغرنقوی نے کہا امن و امان اور محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامیہ اور کینٹ بورڈ کے سے عملی تعاون کرینگے میٹنگ میں انچارج سیکورٹی کینٹ مظہرڈوگر، تنویرعباس، سلیم احمد، باسط انصاری ، شیخ رضوان سمیت مختلف کینٹ بورڈ برانچوں کے متعلقہ افسران شریک تھے ۔