اسلام آباد :  پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 5 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیاان کا کہنا تھا کہ خسارے میں پیٹرول پمپ نہیں چلاسکتے اور دنیا میں ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپس چلائے جائیں،ہمیں دہرا ٹیکس ہرگز قابل قبول نہیں، مطالبات کی منظوری کے لیے 5 جولائی کو ہڑتال کریں گے،اگر ہمارا کاروبار متاثرہوا تو ہم سخت اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی تیل ملک میں سمگل کیا جا رہا ہےاور ہماری آواز نہیں سنی جارہی ہے، ہم نے سب سے رابطہ کیا لیکن ہمیں کوئی موثر جواب نہیں ملا۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں ایران سے معاہدہ کر لیا جائے اور ایرانی تیل پر ٹیکس لگائیں، سمگلنگ کو روکنے کے لئے ایرانی تیل پر ٹیکس عائد کرنا چاہئے ،سمگلنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج وزیرخزانہ سےایک اہم مسئلے کے حوالے سے ملاقات کی اور ہمیں بتایا گیا کہ ہم پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے جس سے ہماری تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ پہلے ہی ہمارا مارجن کم ہے اوپر سے نیا اضافی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔