ملتان :  سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہونے کی وجہ سے غریب شہریوں کے پاس میڈیکل سٹوروں سے مہنگے داموں ادویات خریدنے کی سکت نہیں ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بالخصوص غریب مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے لیے اگے بڑھیں ان خیالات کا اظہار سب سے پہلے پاکستان فورم کے چیئرمین حمزہ شاہد خان نے عوامی سماجی کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا حمزہ شاہد خان نے مزید کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ شہریوں کو نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ یونین کونسلز میں شہریوں کو صحت مندانہ ماحول دینے کے لیے پارکس اور کھیلوں کے میدان اباد ہیں اور نہ ہی جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لیے کوئی اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے سب سے پہلے پاکستان فورم حکومت و متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ شہریوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں کیونکہ صحت مندانہ ماحول کی وجہ سے ہی صحت مندانہ معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے اور نوجوان بے راہ روی سے بھی بچ سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کھیلوں کے میدان اباد کیے جائیں اور یونین کونسل کی سطح پر پارکس کی طرف توجہ دی جائے۔