بارباڈوس: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا۔ جنوبی افریقی ٹیم بھارت کے 177 رنز کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔ اس سے قبل بھارت 2007 میں پاکستان کو شکست دیکر پہلی بار ٹی 20 چیمپئن بنا تھا۔