تہران: ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں ناکام رہا جس کے باعث 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ ہو گی،صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پیز شکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ ہوگا۔  میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن میں امیدواروں کے واضح اکثریت حاصل نہ کر سکنے کے باعث انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعے کو ہو گا۔ ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا۔