ملتان :  قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبہ کی بھر پور آواز اٹھانے پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے سید عبدالقادر گیلانی زندہ باد ریلی نکالی۔ریلی خانیوال روڑ چوک کمہارانوالہ پر نکالی گی ریلی کے شرکاء نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر سرائیکی وسیب کے حقوق کے لیے بھر پور آواز اٹھانے پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور سید عبدالقادر گیلانی زندہ باد ریلی کے نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء نے یوسف رضا گیلانی زندہ باد ،سید عبدالقادر گیلانی زندہ باد ،سید علی حیدر گیلانی زندہ باد کی پرجوش نعرے بازی کی ۔ریلی کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات ،ڈویزنل صدر مہر ظفر اقبال ہراج ،مرکزی راہنما رانا نعیم ،سبطین خان لنگاہ،زاہد خان بلوچ،سید ذیشان حیدر شاہ نے کی۔ریلی کے شرکاء سے مہر مظہر عباس کات ،مہر ظفر اقبال ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے لیے ہمیشہ مخلص ہو کر صرف گیلانی صاحب اور ان کے بیٹوں نے جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں سید عبدالقادر گیلانی نے جس دلیری سے سرائیکی صوبہ اور سرائیکی وسیب کے لوگوں کے حق کے لیے بات کی اس کی پہلے مثال نہیں ملتی اس لیے سرائیکی وسیب کے لوگ گیلانی زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں ۔مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے لیے جدوجہد کرنا کیا صرف گیلانی صاحب اور ان کے بیٹوں کی زمہ داری ہے باقی وسیب کے ممبران اسمبلی کی غیرت کب جاگے گی۔انہوں نے کہا کہ جو بھی سرائیکی وسیب کے حق کے لیے آواز بلند کرے گا چاہے جس پارٹی سے ہو گا ہم اس کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔