کراچی: سندھ اسمبلی نے مالی سال 25-2024کے تین ٹریلین (3.056) روپے مالیت کے صوبائی بجٹ اور 76 ارب روپے مالیت کے سندھ فنانس بل کی منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن نے مطالبات مسترد ہونے پر بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی نے 76 ارب روپے مالیت کے فنانس بل کی منظور ی دے دی ہے، جو وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا تھا۔ بجٹ کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس برخاست کر دیا گیا۔