نیویارک :  پاکستان نے کینیڈا کوٹی 20ورلڈ کپ 22ویں میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے، اسے پہلے میچ میں امریکہ اور دوسرے میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایونٹ میں اِن رہنے کےلیے پاکستان کو نہ صرف اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں بلکہ امریکہ کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف شکست بھی لازمی ہے۔ اگر امریکہ کسی بھی طرح مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان کےلیے ایونٹ پہلے مرحلے میں ہی ختم ہو جائے گا۔