ملتان :  بین المذاہب امن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین محمد سعید نے کہا ہے کہ عید الاضحی ایثار و قربانی کا درس ہے اسی لیے ہمیں عید کے موقع پر مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے تاکہ انہیں احساس محرومی نہ ہو مخیر حضرات کو ایسے مستحق لوگوں کی مدد کے لیے اگے بڑھنا چاہیےان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا محمد سعید نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کا جینا دو بھر کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے اج بالخصوص غریب محنت کش طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے جسے گھریلو اخراجات پورے کرنے سے ہی فرصت نہیں اسی لیے مقتدر طبقہ کو بھی چاہیے کہ وہ غریب عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے جو بمشکل گزراوقات کر رہے ہیں وہ کیسے اپنے بچوں کو عید کے موقع پر کپڑے جوتے اور کھانے پینے کی اشیاء کہاں سے خرید کر دلائیں گے ۔