ملتان :  ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز (آئی اینڈ آئی) علی رضا ہنجراء کی ہدایت پر کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان نے ریجنل ڈائریکٹر آصف عباس خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ممتاز علی خان کی قیادت میں کسٹمز سکواڈ نے مختلف کاروائیوں کے دوران ہزاروں لیٹر سمگلڈ ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت درجنوں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، سگریٹس، ملک پاوڈر، گٹکا اور دیگر متفرق نان کسٹم پیڈ سامان ضبط کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ڈائریکٹر کسٹمز آئی اینڈ آئی آصف عباس خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ممتاز علی خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ مئی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے ریجن بھر میں سمگلروں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 49 کروڑ 98 لاکھ 91 ہزار روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، ایرانی ڈیزل سمیت متفرق سمگلڈ سامان ضبط کیا گیا ہے، جن میں 17 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، 16 ہزار 800 لیٹر ایرانی سمگلڈ ڈیزل، 70 کلو انڈین گٹکا، 2 ہزار 850 کلو سکیمڈ ملک، 25 بیگ چائنا نمک، 20 ہزار ممنوعہ میڈیسن ٹیبلٹس، 8 ہزار 510 پیکٹ سگریٹ، 3 ہزار 500 امپورٹڈ کریم، 865 کلو کلاتھ، 1 ہزار 440 کلو شاپنگ بیگ و ٹائرز سمیت متفرق سمگلڈ سامان شامل ہے کسٹمز آئی اینڈ آئی نے کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرکے ویئر ہاوس منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، کسٹم ائی اینڈ آئی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کسٹمز ملتان ریجن آصف عباس خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ممتاز علی خان کی سربراہی میں سمگلروں کے خلاف ملتان ریجن کے مختلف شہروں کے داخلی و خارجی پوائنٹس پر کامیاب کاروائیوں میں 49  کروڑ 98 لاکھ 91 ہزار روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں و بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل سمیت متفرق سامان کی بڑی کھیپ شامل ہے ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی آصف عباس خان کے مطابق محکمہ کی جانب سے سمگلروں کی سرکوبی اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیئے ہماری ٹیمیں پرعزم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سمگلنگ ملکی معیشت اور مقامی صنعت کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان ریجن سمگلروں کی حوصلہ شکنی کے لیئے اپنی کاروائیاں نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ ان میں مزید تیزی لائے گی،