اسلام آباد :  فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے سلسلے میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔سعودی عرب کی فٹبال ٹیم چارٹر فلائٹ سے ریاض سے اسلام آباد پہنچی،سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔ سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے،سعودی عرب فٹبال ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کا مقابلہ 6 جون کو شیڈول ہے،میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔