اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے جا جارہی ہے، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کے معاملے پر ان کی پارٹی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارلیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کا حامی نہیں ہوں لیکن جو پاکستان مخالفت میں ہوں ان پر ضرور پابندی لگنی چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بین ہوتی نظر آرہی ہے ، ایم کیو ایم لندن نے بھی یہی کیا تھا جو آج انہوں نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں اس کے علاوہ پاکستان میں ہر چیز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بہترین دفاع کیلئے فوج اور خفیہ اداروں کی مضبوطی ضروری ہے، عدلیہ کے ساتھ فوج اور خفیہ اداروں کی مضبوطی کا انحصار عوامی تائید پر ہے۔